مسلم لیگ (ن) ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلا سکتی ہے: ملک احسان گنجیال

لاہور (خصوصی رپورٹر ) مسلم لیگ ن کے رہنما مرکزی صدر امن کمیٹی ملک احسان گنجیال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی ملک کی واحد جماعت ہے جو ملک کو تمام بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔  نواز شریف نے اپنے سابقہ دور حکومت میں پاکستان کو اعلانیہ ایٹمی قوتوں کی صف میں شامل کیا موٹر وے  جیسے اہم منصوبے شروع کئے ۔ حکومت نے ملکی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح کے جو منصوبے کئے ہیں اس کے ثمرات کے کئے عوام کو کچھ انتظار کر نا پڑے گا جلد بازی میں حکومت پر بے جا تنقید درست نہیں ہے ان خیالات کا اظہار ماڈل ٹائون  میں مقامی اسکول میں یوم والدین تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ چین اور دیگر دوست ممالک کی جانب سے پاکستان میں بجلی سمیت مختلف اہم شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری گوادر پورٹ چین کے حوالے کرنے اور وہا ں سے کا شغر تک نئی شاہراہ کی تعمیر سے پاکستان میں صحیح معنوں میں انقلاب آئے گا ۔

ای پیپر دی نیشن