اربیل (اے پی پی) عراق کے شمالی شہر موصل کے قریب کرد فورسز نے دولت اسلامیہ کے خفیہ ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کر دیا جسکے نتیجے میں تین شہری جا بحق ہو گئے۔کردش فوجی زرائع نے بتایا جنگجوئوں کے ٹھکانوں پر 20گراد میزائل داغ دیئے ہیں۔
کیپٹن شیوان احمد نے بتایا کہ میزائہ موصل سے بیس کلو میٹر دور سے فائر کئے گئے۔وہاں مقیم لوگوں نے رابطہ کرکے غیر ملکی میڈیا کوبتایا کہ حملے میں تین سویلین جا بحق ہو گئے۔تاہم حملے میں شدت پسندوں کی ہلاکت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں۔