چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے 5 بنچ تشکیل دے دئیے

Jan 25, 2015

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں 26 سے 30 جنوری تک مقدمات کی سماعت کیلئے  5 بنچ تشکیل دے دیئے ہیں۔ جن اہم مقدمات کی سماعت ہوگی ان میں 21 ویں ترمیم اور ملٹری کورٹس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شفت چوہان کی درخواست۔ (ATA) دہشت گردی کے مقدمہ میں ملزمان کی مدعی پارٹی کے ساتھ صلح،  سنگین غداری ایکٹ 1973میں ترامیم کے حوالہ سے درخواست، غیر ملکی سفارتخانوں کی جانب سے اسلام آباد کے رہائشی علاقوں میں سکیورٹی کے نام پر رکاوٹیں ازخود نوٹس کیس،کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو زندہ جلا نے سے متعلق از خود نوٹس کیس، مسلم لیگ ن کے سینیٹر سید ظفر علی شاہ کی پرویز مشرف کے خلاف درخواست، ایف پی ایس سی (مقابلہ) کے امتحانات میں معذوروں کے 1 فیصد کوٹہ سے متعلق انصار برنی کی درخواست، سندھ حکومت کی جانب سے اسلحہ ودیگر سامان کی قوائد وا ضوابط کے خلاف خریداری کیس محمود نقوی کی درخواست۔ ای او بی آئی کرپشن کیس،کریمینل جسٹس سسٹم میں اصلاحات کے حوالہ سے کیس،گلستان جوہر کراچی میں بنیادی انسانی سہولیات کی عدم فراہمی سے متعلق کیس، عدالتی فیصلہ پر عدم عملدرآمد پر آئی جی پنجاب کو شوکاز نوٹس، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو بلٹ پروف کار کی فراہمی کے خلاف درخواست، محکمہ اوقاف کی جائیدادوںکے نظام میں بدانتظامی، آصف علی زرداری کے اثاثہ جات سے متعلق نیب کے تیسرے ریفرنس کے خلاف درخواست و دیگر کیس شامل ہیں۔

مزیدخبریں