شاہ عبداللہ کی تعزیت، مشرف 3 روز تک سعودی عرب جائیں گے، 2 روزہ قیام کے بعد واپس آ جائیں گے: ذرائع کا دعویٰ

کویت سٹی (عبدالشکور ابی حسن سے) انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق سابق صدر سابق جنرل (ر) پرویز مشرف شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود کی تعزیت کے لئے تین روزکے اندر سعودی عرب جائیں گے اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز آل سعود سے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی وفات پر تعزیت کریں گے۔ وہ دو روزہ قیام کے بعد واپس پاکستان آجائیں گے ۔ یاد رہے مرحوم شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز اور پرویز مشرف کے تعلقات اس وقت مضبوط ہوگئے تھے جب شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی درخواست پر پرویز مشرف نے نوازشریف اور ان  کے اہلخانہ کو سعودی عرب جلاوطن کردیا تھا۔ آج پرویز مشرف کی پیرول پر رہائی کی درخواست بھی سعودی عرب کی ایک اعلی ترین شخصیت نے کی ہے جس پر وزیراعظم نوازشریف نے اصولی طور پر فیصلہ دے دیا ہے کہ  پرویز مشرف کو شاہ عبداللہ کی تعزیت کے لئے سعودی عرب جانے دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...