لبنان: شدت پسندوں کا حملہ، متعدد فوجی اور جنگجو ہلاک و زخمی

Jan 25, 2015

بیروت( صباح نیوز)شام کی سرحد کے نزدیک واقع لبنان کے علاقے میں مسلح افراد کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد لبنانی فوجی اور جنگجو ہلاک یا زخمی ہوگئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق  ایک سکیورٹی ذریعے کا کہنا تھا کہ شام کی وادی قلمون کی جانب سے آنے والے قریبا 200 مسلح افراد نے راس بعلبک کے پہاڑی علاقے میں لبنانی فوج کی ایک چوکی پر حملہ کیا تھا جس کے بعد ان کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی تھی۔لبنانی فوج نے  راس بعلبک میں ''عسکریت پسندوں'' کے حملے کی تصدیق کی۔

مزیدخبریں