لاہور (لیڈی رپورٹر) بہبودایسوسی ایشن کی صدرفریدہ انور نے کہا کہ پاکستانی خواتین کی بنائی ہوئی دستکاریاںدنیابھرمیں مقبول ہیں مگر انہیں کام کادرست معاوضہ نہیں ملتا ہم نمائش کے ذریعے ان کا کام لوگوںکے سامنے لاتے ہیں تاکہ انہیں اپنی محنت کی صحیح اجرت مل سکے اوروہ معاشی طور پرمستحکم ہوسکیں۔ انہوںنے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز چنبہ ہاؤس جی اوآرون میں خواتین کی دستکاریوںکی نمائش کے موقع پرکیا۔ خواتین کے ہاتھ سے بنی جیولری، ہینڈ بیگز، کپڑوں اور کھانے پینے کی اشیاء کے سٹالز لگائے گئے۔ اس موقع پر نائب صدر سلمیٰ ہمایوںبٹ، ڈاکٹر تسنیم رضا، شمیم زمان سمیت ایسوسی ایشن کی عہدیداران ودیگر موجود تھیں۔