پیر مسعود رضوی کا ختم قل‘ علماء کی کثیر تعداد میں شرکت

لاہور(خصوصی رپورٹر)رویتِ ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین پیر سید محمود احمد رضوی ؒ کے بھائی پیر سید مسعود احمد رضوی ؒ کا ختم قل مرکزِ اہلسنت جامعہ حزب الاحناف میں ہوا جس میں مفتی پیر سید مصطفی رضوی، سید مختار اشرف رضوی، پیر سید نثار اشرف رضوی، پیر سید شاہد حسین گردیذی، پیر محمد افضل قادری، سید ندیم رضوی ، علامہ خادم حسین شرقپوری، پیر میاں محمد حنفی سیفی، مولانا قاضی محمد مظفر اقبال رضوی، مولانا عبد المجید سیفی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیر سید مسعود احمد رضوی ؒ کا انتقال اہلسنت کیلئے بہت بڑا سانحہ ہے۔ اس موقع پر سانحہ پشاور اور ضرب عضب میں شہید ہونے والوں کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...