لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی صوبائی کونسل کے ممبر سینئر نائب صدر پی پی 146 سابق جنرل کونسلر یو سی 48 مغلپورہ اکرام اللہ خان کاکڑ، ملک شریف، شیخ آصف رفیق، خالد رانا، شیخ مانی، شیخ عمران، تابندہ کاکڑ، قاضی ساجد محمود اور شیخ عادل نے کہا کہ بھارت کی حکومت جس طرح کی حرکات کر رہی ہیں اس میں وہ کبھی بھی پسندیدہ ملک قرار نہیں دیا جا سکتا۔ عالم اسلام بھارت کو ناپسندیدہ ترین ملک قرار دینے میں اپنا کردار ادا کرے۔