لاہور (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما مردان علی زیدی نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے شرح سود میں کمی سے معیشت مستحکم ہو گی۔ نئی صنعتوں کے پھلنے پھولنے کے مواقع بڑھ جائیں گے جس سے بے روزگار افراد کو نوکریاں ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، سردار ایاز صادق، محسن لطیف سمیت دیگر قیادت ملک کے عوام کو ریلیف دینے کا وعدہ پایہ تکمیل تک پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ حکومت بینکاری کے شعبے میں اصلاحات لانے کیلئے بنکنگ سیکٹر کے اپنے شرح سود میں کمی کیلئے اقدامات کرے۔