حوریا خان نے نئے گانے ’’عشق عشق‘‘ کا ویڈیو تیار کر لیا

Jan 25, 2015

لاہور (کلچرل رپورٹر) گلوکارہ حوریا خان نے اپنے نئے گانے ’’عشق عشق‘‘ ویڈیو تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو دوبئی کی خوبصورت لوکیشنز پر عکسبند کیا گیا ہے۔ یہ گانا عشق عشق میرے نئے البم کا گانا ہے جو چند ماہ قبل ریکارڈ کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ گانے میں ڈریسز اداکارہ وینا ملک اور آرزو گل کے استعمال کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ویڈیو میں لیموزین اور دیگر قیمتی گاڑیوں کو بھی پکچرائز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ گانا بہت جلد مختلف ٹی وی چینلز پر آن ائر جائے گا۔

مزیدخبریں