پاکستان ، آسٹریلیا اور انگلینڈ سری نواسن پر آئی سی سی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کیلئے دبائو ڈالیں : سرفراز نواز

Jan 25, 2015

کراچی( آن لائن  ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے پاکستان، آسٹریلیا اورانگلینڈ کرکٹ بورڈ ز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سری نواسن پر آئی  سی سی کے چیئرمین سے مستعفی ہونے کیلئے زور ڈالے۔بھارتی سپریم کورٹ نے سری نواسن کو کرکٹ بورڈ کا الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ فیصلے کے بعد سری نواسن کو آئی سی سی کے چیئرمین رہنے کا کوئی حق نہیں۔ آسٹریلیا ،انگلینڈ اورپاکستان  کو چاہیے کہ وہ ورلڈ کپ میں کسی بھی تنازع سے بچنے کیلئے بھارتی کورٹ کے فیصلے پرعملدار  آمدکروانے کیلئے سری نواسن پر زور ڈالیں۔

مزیدخبریں