اسلام آباد سے جاری بیان میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاکہ حکومت کوفرنس آئل کی قلت کے باعث بجلی بحران سے بہت پہلے ہی آگاہ کردیاتھا،، لیکن حکومت روایتی سستی کے باعث بحران سے نمٹنے میں ناکام رہی،،،یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک ہی وقت میں اتنی زیادہ لائنیں ٹرپ کرجائیں،، حکومت عوام کو مزید بے وقوف بنانے سے باز آجائے اور اپنے رویے کوبدل کراپنی پالیسیوں پرنظر ثانی کرے،،،خورشید شاہ نے کہا کہ حکومتی نااہلی کے باعث جمہوریت اورریاست دونوں کمزورہورہےہیں،، پٹرول بحران کے باعث ملکی معیشت کودس ارب روپے کا نقصان ہوا،، اور اب بجلی بحران سے معیشت کوشدید نقصان پہنچ رہاہے