ٹنڈوالہ یار: گیس سلنڈر پھٹنے سے 2 بچیاں جاں بحق‘ 10 افراد زخمی

ٹنڈوالہ یار+ پشاور (نوائے وقت رپورٹ) ٹنڈوالہ یار کے علاقے قلعہ چوک پر گیس سلنڈر پھٹنے سے 2 بچیاں جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔ پشاور میں سلنڈر پھٹنے سے گھر کا سامان جل گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار میں افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب قلعہ چوک پر غباروں میں ہوا بھر کر روزی کمانے والا بچوں کو غبارے میں ہوا بھر کر دے رہا تھا کہ اچانک گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے دو بچیاں جاں بحق اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔ قریبی ہی کھڑی موٹرسائیکل مکمل تباہ ہوگئی۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔ دوسری جانب پشاور کے علاقہ فیصل کالونی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک گھر میں آگ لگ گئی۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دلہ زاک روڈ پر فیصل کالونی کے ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹ گیا جس سے کمرے میں آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ عملہ نے تقریباً 20 منٹ میں آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...