باچا خان یونیورسٹی انتظامیہ کا آج سے تعلیمی سرگرمیوں کا اعلان، رواں ہفتے چودھری نثار کا دورہ متوقع

پشاور (این این آئی) چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی کی انتظامیہ نے جامعہ میں (آج) پیر سے تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یونیورسٹی ترجمان سعید خان نے کہا آڈیٹوریم میں دعائیہ تقریب منعقد کی جائے گی۔ اس کے بعد اساتذہ اور طلبہ مشترکہ طور پر امن ریلی نکالیں گے اور یونیورسٹی میں ایک بار پھر سے باقاعدہ تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق شروع کر دی جائیں گی۔ مزید براں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کی صحت میں بہتری آ گئی ہے اور وہ دو تین روز میں اپوزیشن کے سوالات کی وضاحت کرینگے جبکہ رواں ہفتے ان کا باچا خان یونیورسٹی کا دورہ متوقع ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...