پیلا (رائٹرز) امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا شوشہ چھوڑتے ہوئے بیان دیا ہے کہ وہ کسی کو گولی بھی مار دیں تو ان کے ووٹر کم نہیں ہوں گے، ری پبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں سب سے آگے ہونے کے ناطے سے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اور مخالفین کی جانب سے اپنی شہرت کم کرنے کی کوششوں کے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ نیو یارک کے ففتھ ایونیو پر کھڑا ہو کر کسی کو گولی بھی مار دوں تو میرے ووٹرز کم نہیں ہوں گے، ایک حالیہ سروے میں ری پبلکن پارٹی کے 40.6 فیصد حامیوں نے ٹرمپ کو ووٹ دیا ، سی این این /او آر سی کے ایک سروے میں ٹرمپ نے 37 اور دوسرے ری پبلکن امیدوار نے 26 فیصد ووٹ حاصل کیے۔