لاہور(خصوصی رپورٹر) پیپلزپارٹی پنجاب کی رہنما لبنیٰ چودھری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری بلاشبہ خطے کے لئے گیم چینجر ہے تاہم حکمرانوں کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا ہو گا جن سے دوسرے صوبے پنجاب کے خلاف ہو جائیں، وہ گزشتہ رو ز نوائے وقت سے گفتگو کر رہی تھیں، لبنیٰ چودھری نے مزید کہا کہ پاکستان چین راہداری کو کسی بھی صورت میں کالاباغ ڈیم کی طرح متنازعہ نہیں بنانا چاہیے۔