ایڈز سے آگاہی، قدرتی آفات میں ریلیف کی سرگرمیوں میں حصہ لونگی فلپائن کی نئی مس یونیورس کا اعلان

منیلا (رائٹرز) 42 سال بعد فلپائن کی جانب سے مس یونیورس بننے والی حسینہ پیا الونزو ورٹزبیک نے ایچ آئی وی (ایڈز) کیخلاف آگاہی پھیلانے اور قدرتی آفات سے متاثرہ ملکوں میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ ورٹز بیک نے وطن واپسی کے ایک ہفتے کے دورے کے دوران 26 سالہ حسینہ کا ہفتہ کے روز منیلا کے ائرپورٹ پر پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ اتوار کے روز میڈیا کے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مس یونیورس کے تاج کے ساتھ فلپائن آنا میری زندگی کا خواب تھا جو پورا ہوا۔ انہوں نے کہا ایڈز سے متعلق بروقت ٹیسٹ سے مریض کے مناسب علاج میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا فلپائن میں قدرتی آفات سے تباہی ایک حقیقی مسئلہ ہے۔ 2013ءمیں سمندری طوفان سے 6300سے زائد افراد لقمہ اجل ہو گئے تھے۔
مس یونیورس/ فلپائنی حسینہ

ای پیپر دی نیشن