لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب بورڈ آف ریونیواتھارٹی کو غیر قانونی قرار دے کر نوٹسز پر عملدآمد روک دیا۔تفصیلات کے مطابق 2012ء میں قائم ہونے والی پنجاب ریونیو اتھارٹی کے خلاف 200 سے زائد افراد نے درخواستیں دائر کی تھیں۔لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواستوں میں موقف اپنایا گیا تھا کہ اتھارٹی کا قیام غیر قانونی طریقے سے عمل میں لایا گیا ہے، لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جائے۔جس پر پیر کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے 200 سے زائد درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ 2012ء میں پنجاب بورڈ آف ریونیو اتھارٹی کی تشکیل قانون کے مطابق نہیں ہوئی، جس پر ہائی کورٹ نے پنجاب بورڈ آف ریونیواتھارٹی کو غیر قانونی قرار دے کر نوٹسز پر عملدآمد روک دیاہے۔