وائٹ ہائوس میں ٹشو مفت ملتے ہیں نہ ٹوتھ پیسٹ اور جوس: اوباما

نیویارک (نیٹ نیوز) امریکہ کے سابق صدر اوباما کا کہنا ہے کہ وائٹ ہائوس میں ٹشو پیپرز مفت نہیں ملتے تھے بلکہ خریدنا پڑتے تھے، ٹوتھ پیسٹ اور اورنج جوس بھی مفت نہیں ملتا۔ ہر مہینے کے آخر میں گھر کا خرچ دینا پڑتا ہے۔ چھٹیاں بھی اپنے خرچ پر ہوتی ہیں۔ یہ انکشافات سابق امریکی صدر بارک اوباما نے ایک صحافی سے گفتگو کے دوران کئے۔ انہوں نے بتا یا کہ وائٹ ہائوس میں وہ اپنی اور اپنے گھروالوں کی ذاتی استعمال کی اشیا اپنے پیسوں سے خریدتے تھے۔ صحافی نے سوال کیا کہ آخری مرتبہ کب اپنی جیب سے خرچ کیا؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’’ایک چیز جو مجھے بے چین رکھتی تھی وہ یہ کہ لوگ کیا کہتے ہونگے کہ جب ہم چھٹیوں پر ہوتے ہیں تو عوام کے ٹیکس پر مزے اڑا رہے ہوتے ہیں‘ لیکن ایسا نہیں، میں اس سے متعلق تمام اخراجات خود برداشت کرتا تھا۔‘‘ انہوں نے مزید بتایا ’’واحد چیز جس کے لئے میں خرچ نہیں کرتا تھا وہ سیکریٹ سروس کا جہاز اور رابطے، کیونکہ میرا ان پر کوئی اختیار نہیں تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ مشیل کے ساتھ کچھ وقت گزاریں گے، ان کو کچھ کام ایسے کرنے ہیں جو وہ مصروفیات کے باعث نہ کرسکے۔
اوباما

ای پیپر دی نیشن