گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ترکی میں اغوا کاروں کی قید سے بازیاب ہو کر ملک واپس آنیوالے تین نوجوانوں کو سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے رہا کردیا گیا، ورثاء نے پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا، تفصیل کے مطابق ترکی میں اغوا کاروں کی قید سے بازیاب ہو کر ملک واپس آنیوالے تین نوجوانوں عدیل ،عابد اور ذیشان کو سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے رہا کر دیا گیا، یاد رہے کہ عدیل، عابد اور ذیشان کو ترکی میں افغان اغوا کاروں نے اغوا کر لیا تھا اور رہائی کیلئے اغوا کار اہلخانہ کو نوجوانوں پر وحشیانہ تشدد کی فوٹیج بھجوا کر پیسوں کا مطالبہ کر تے رہے تھے۔ عدالت نے تینوں نوجوانوں کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا تھا۔
گوجرانوالہ: ترکی سے بازیاب ہو کر واپس آنے والے 3 نوجوانوں کو سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا
Jan 25, 2017