ملتان(خبر نگار خصوصی) میٹرو بس سروس ملتان کے چلنے کے چند گھنٹے کے بعد ٹکٹنگ سسٹم جواب دے گیا۔ سروس کا آغاز ہوتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد میٹرو سٹیشنوں پر پہنچ گئی۔ ٹکٹنگ سسٹم کی خرابی کے ساتھ ساتھ رش کی وجہ سے خواتین بھی رش میں پھنس گئیں اور خواتین کی طرف سے ان کے ساتھ آوارہ لڑکوں کی جانب سے بدتمیزی کرنے اور ان کے موبائل فونز بھی چھیننے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔