راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں مےں مختلف کےسوں کی سماعت ہوئی خصوصی عدالت میں سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم فیض الرحمن کو پیش کےا اور بتایا کہ ملزم کالعدم تنظیم کے پمفلٹ تقسیم کررہا تھا جس کا جسمانی رےمانڈ آج ختم ہورہا ہے جبکہ ہمےں ملزم سے مزےد تفتےش کرنی ہے عدالت نے سی ٹی ڈی کی درخواست منظور کرکے ا سے ملزم کا مزےد سات روزہ جسمانی رےمانڈ دے دےا تھانہ،پیر ودھائی پر حملہ کےس مےں پولیس نے ملزم شیر محمد کو پیش کرکے درخواست کی کہ اسے تفتیش کےلئے ملزم کا مزےد جسمانی ریمانڈ دیا جائے عدالت نے ملزم کو 4چار روزہ جسمانی ریمانڈپر پولےس کے حوالے کردےا خصوصی عدالت نمبر 1 میں نئے جج کی عدم تعیناتی کی وجہ سے مختلف کےسوں کی سماعت ملتوی ہوگئی جن مےں تھانہ للہ جہلم کے عوامی تحریک کے کارکنوں نعیم اللہ وغیرہ کے کیس کی سماعت 6فروری ، تھانہ سٹی اٹک کے ٹارگٹ کلنگ کےس مےں ملزم سمش الرحمن کی سماعت سات فروری، تھانہ جلالپور شریف کے اغواءبرائے تاوان کےس مےں ملزمان مسماة نسیم بیگم وغیرہ کی سماعت سات فروری اور سی ٹی ڈی کے داعش کے پمفلٹ تقسیم کرنے کے کےس مےںملزم عبدالرحمن عرف ڈاکٹر کی سماعت سات فروری تک ملتوی کر دی گئی خصوصی عدالت نے تھانہ چواءسیدن شاہ کےس مےں اےس اےچ او کی درخواست پرملک رشید وغیرہ 33ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئے اور حکم دےا کہ ملزمان کو 10فروری کو پیش کیا جائے جبکہ عدالت نے سانحہ چواءسیدن شاہ کےس مےں 30ملزمان دانیال وغیرہ کی درخواست ضمانتوں پر سماعت 30جنوری تک ملتوی کر دی تھانہ ریس کورس کے بھتہ خوری کےس مےں ملزم محمد عرفان کی دائر کردہ درخواست ضمانت عدم پیروی خارج کر دی خصوصی عدالت نے تھانہ کہوٹہ کے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں سے الجھنے اور کار سرکار میں مداخلت کےس مےں عمیر کیانی وغیرہ کی سماعت شروع کی تو بتایا گیا کہ عدالت نے ضمانت کراکر غیر حاضر رہنے والے ملز مان کے ضامنوں کو نوٹس جاری کیا لیکن کوئی پیشرفت نہیں ہوئی عدالت نے سماعت سات فروری تک ملتوی کردی اور ضامنوں کو حکم دیا کہ انہےں آخری موقع دیا جارہا ہے کہ وہ آئندہ تاریخ پیشی پر ملزمان کو پیش کریں یا پھر جتنی ضمانت دی گئی ہے اس کے مطابق رقم ادا کریںانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سی ٹی ڈی کے دھماکہ خیز مواد برآمدگی مےں ملوث ملزمان حافظ محمد رمضان، طیب اللہ اور عبدالقدوس کے کیسوں میں سات گواہوں کے بیان رےکارڈ کر لئے خصوصی عدالت نے تھانہ بنی کے پولیس مزاحمت کےس مےں ملزمان عدنان وغیرہ کی سماعت سات فروری تک ملتوی کر دی تھانہ سی ٹی ڈی کے دھماکہ خیز مواد برآمدگی کےس مےں ملزم حسان معاویہ کا چالان اگلی تارےخ پر تےن فروری کو طلب کرلےا ہے ۔
کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم کا مزےد سات روزہ جسمانی رےمانڈ
Jan 25, 2017