طیبہ کیس: ماہین تشدد، راجہ خرم معاملہ چھپانے کے ذمہ دار قرار، چالان جمع

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ نوائے وقت) طیبہ تشدد کیس میں پولیس نے ملزمہ ماہین کیخلاف چالان ٹرائل کورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔ چالان میں ملزمہ ماہین ظفر کو طیبہ پر تشدد کا ذمہ دار قرار دیدیا ہے۔ او ایس ڈی جج راج خرم کو معاملہ متعلقہ حکام سے چھپانے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ دوسری جانب او ایس ڈی جج راجہ خرم علی خان کا کمرہ سول جج عمران سکندری کو دیدیا گیا۔ کمرہ عدالت سے او ایس ڈی خرم علی خان کے نام کی تختی بھی اتار دی گئی۔ ان کی عدالت کے 144 کیسز مختلف عدالتوں میں ٹرانسفر کر دیئے گئے۔سپریم کورٹ میں کمسن بچی طیبہ پر مبینہ تشدد ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگی۔ عدالت نے پولیس کو تفصیلی بیانات ریکارڈ کرنے اور دس روز میں تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 25 جنوری تک ملتوی کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...