مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی) اسرائیلی پولیس نے وزیراعظم نیتن یاہو سے تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم سے پہلے ہی کاروباری افراد سے غیر قانونی طور پر تحائف وصول کرنے کے حوالے سے تحقیقات جاری تھیں۔ تحقیقات کا دائرہ اب مزید دو معاملات تک بڑھا دیا گیا ہے جن میں ایک اسرائیل کی جانب سے جرمن آبدوزوں کی خریداری سے متعلق ہے۔ دوسرے معاملے کی تفصیلات معلوم نہیں ہو سکیں۔ وہ نیتن یاہو کے کزن اور خاندانی وکیل ڈیوڈ شمرون جرمنی کی تھیسن کرپ ڈولفن آبدوزوں کی خریداری میں ملوث رہے ہیں۔
جرمن آبدوزوں کی خریداری میں کرپشن پولیس نے اسرائیلی وزیراعظم کیخلاف تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا
Jan 25, 2017