مذہب اور ذات پات کے نام پر ووٹ مانگنے سے گریز کریں، بھارتی الیکشن کمشن نے بھی سیاست دانوں پر واضح کر دیا

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ کے بعد بھارتی الیکشن کمشن نے بھی مختلف ریاستوں کے انتخابات کے پیش نظر سیاسی جماعتوں ان کے رہنمائوں اور امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مذہب اور ذات پات کے نام پر ووٹ مانگنے سے گریز کریں ایسا کرنا انتخابی ضوابط کی خلاف ورزی ہو گا گزشتہ روز نئی دہلی میں جاری مرکزی الیکشن کمشن نے متعلقہ ریاستوں کے چیف الیکشن افسروں کو بھجوائے گئے لیٹر میں ہدایت کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطے پر سختی سے عمل کرائیں اس سے قبل بھارتی سپریم کورٹ اپنے حکم میں واضح کر چکی ہے کہ مذہب اور ذات پات کے نام پر ووٹ مانگنے والوں کو نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...