گوجرانوالہ: تھانیدار کا موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیور پر تشدد‘ شہریوں نے پولیس افسرکی ٹھکائی کردی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) موٹرسائیکل رکشہ گاڑی کے ساتھ ٹکرانے پر تھانیدار نے ساتھی کے ہمراہ ڈرائیور کو ڈنڈوں، تھپڑوں اور مکوں سے وحشیانہ تشدد کا نشا نہ بنا ڈالا، شہریوں نے بھی پولیس افسر کی ٹھکائی کر دی، سی پی او نے سب انسپکٹر کو معطل کر دیا، تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ روڈ پر تھانہ صدر وزیر آباد میں تعینات سب انسپکٹر سمیع اللہ کے کیری ڈبہ کے ساتھ چاند گاڑی موٹرسائیکل رکشہ ٹکرا گئی جس پر بپھرے ہوئے سب انسپکٹر نے اپنے ساتھی کے ہمراہ ڈرائیورچاند عرف چندو کو سڑک پر ہی ڈنڈوں، مکوں اور تھپڑوں کے ساتھ وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا اس دوران چاند گاڑی ڈرائیور کے بے ہوش ہو جانے پر شہریوں نے بیچ بچائو کروانے کی کوشش کی تو سب انسپکٹر سمیع اللہ ان سے بھی بدتمیزی پر اتر آیا جس پر شہریوں نے سب انسپکٹر کی تھپڑوں، مکوں سے درگت بنائی تو سب انسپکٹر موقع غنیمت جانتے ہوئے گاڑی میں بیٹھ کر رفو چکر ہو گیا، تاہم واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر سب انسپکٹر کے تشدد سے بے ہوش ہونیوالے چاند گاڑی ڈرائیور کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، دوسری جانب سی پی او وقاص نذیر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر کو معطل کر کے ایس پی صدر کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا، جبکہ چاند گاڑی ڈرائیور چاند کا کہنا تھ کہ سب انسپکٹر نے اسے بلا وجہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے چاند گاڑی معمولی سی کیری ڈبہ کے ساتھ ٹچ ہوئی تھی جس پر سب انسپکٹر نے اسے غلیظ گالیاں دیتے ہوئے ڈنڈوں کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا۔ موٹرسائیکل ڈرائیور پر تشدد کے خلاف دیگر چاند گاڑی ڈرائیوروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں موٹرسائیکل رکشہ کے ڈرائیور پر ایک سب انسپکٹر کی جانب سے تشدد کے حوالے سے خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے -و زیر اعلیٰ کے حکم پر پولیس نے سب انسپکٹر کوگرفتارکر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ غریب ڈرائیور پر تشدد کرنے والے سب انسپکٹر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...