راجووال /اختر آباد( نامہ نگاران)احاطہ عدالت میںفائرنگ سے خاتون جان بحق جبکہ تین شدیدزخمی ہو گئے۔حملہ آور بھی پولیس فائرنگ سے مارا گیا ۔ زخمیوں کوتشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تحصیل کورٹس دیپالپور ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیشی کیلئے عبداللہ بستی کے رہائشی بلقیس بی بی ،سکینہ بی بی ،مہر علی ،محمد رمضان ،اور محمد اسلم آئے ہوئے تھے ۔اسی دوران مقدمہ کے مدعی نیاز احمد نے عدالت کے باہر بیٹھے ان پانچوں افراد پراندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں بلقیس بی بی موقع پر جان کی بازی ہار گئی جبکہ سکینہ بی بی،مہر علی ،محمد رمضان ،اور محمد اسلم شدید ذخمی ہو گئے۔ اسی دوران ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبل عامر نے جوابی فائرنگ کر کے حملہ آور نیاز احمد کو ہلاک کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او اوکاڑہ محمد فیصل رانا اور اے ایس پی دیپال پور عبدالوہاب جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ ریسکیو 1122نے زخمیوں کوتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دیپالپور منتقل کر دیاجن کو ابتدائی طبی امداد کے بعد حالت تشویشناک ہونے کے باعث لاہور ریفر کر دیا گیا۔