مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مشترکہ کوششیں ناگزیر، ایک ایشو پر مذاکرات کو یرغمال نہ بنایا جائے:عبدالباسط

Jan 25, 2017

نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان بھارت مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔ دونوں پڑوسی ممالک کے تعلقات کو اس مسئلے کی وجہ سے زیادہ دیر تک یرغمال نہیں بنایا جاسکتا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے جلد مذاکراتی میز پر آئیں گے اور جلد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بحال ہونگے۔ انہوں نے کہا نئی دہلی اور اسلام آباد کے مابین اور بھی بہت سارے معاملات ہیں اور پاکستان کی یہ خواہش ہے کہ ان میں سے کسی ایک مسئلے کو لیکر بھی مذاکرات کو یرغمال نہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جامع مذاکرات کے فریم ورک میںکئی معاملات کو مسئلہ کشمیر کی وجہ سے یرغمال نہیںبننا چاہیے۔ انہوں نے کہا دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ کھلے ذہن سے بات کرنا ہوگی ۔

مزیدخبریں