اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں ”نادرا “ کی جانب سے شناختی کارڈ کے اجراءمیں تاخیر اور شناختی کارڈ منسوخ کرنے کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج تک ملتوی کردی گئی ہے۔ چیف جسٹس مےاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تو متاثرہ خاتون کرن عمرانی نے عدالت کو بتاےا کہ اس کا شناختی کارڈ نہیں بناےا جارہا ، شناختی کارڈ نہ ہونے سے وہ مسائل کا شکار ہے اس کے کئی کام رکے ہوئے ہیں ، عدالت نے نادراحکام کو ہدایت کی کہ خاتون کا فوری طور پر شناختی کارڈ بناکر رپورٹ پیش کریں جبکہ عدالت نے ہدایت کی کہ چیئرمین نادرا منگل کو ہی ان کے چیمبر پیش ہوں اور معاملے پر وضاحت کریں جبکہ کیس کی مزید سماعت آج بدھ تک ملتوی کردی گئی ہے۔
شناختی کارڈ کے اجراءمیں تاخیر سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت آج تک ملتوی
Jan 25, 2017