ملکہ الزبتھ ناقابل یقین اختیارات کی مالک آسٹریلوی حکومت بھی برطرف کر سکتی ہیں

لندن/ ملتان (آن لائن) میڈیا رپورٹ کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم برطانیہ کئی ناقابل یقین پاورز اپنے پاس رکھتی ہیں۔ نوے سالہ ملکہ کئی طرح کے اختیارات کی مالک ہیں ، وہ دریائے ٹیمز میں موجود راج ہنسوں اور برطانیہ بھر میں پائی جانے والی ڈولفنز کی مالکن ہیں۔ وہ برطانیہ کی واحد شخصیت ہیں جو قانونی طور پر ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلا سکتی ہیں۔ ان کی کار پر کوئی نمبر پلیٹ نہیں۔ ملکہ کو کسی بھی ملک جانے کے لیے پاسپورٹ کی ضرورت نہیں۔ ملکہ الزبتھ دوم دو سالگرہ مناتی ہیں ، وہ ٹیکس دینے سے بری الذمہ ہیںَ ملکہ کی اپنی ذاتی کیش مشین بکنگھم پیلس کے تہہ خانے میں نصب ہے۔ انہیں قانون اور کسی بھی شخص کو برطانوی پارلیمنٹ کا رکن بنانے کا اختیار حاصل ہے۔ آسٹریلیا کی ہیڈ آف سٹیٹ ہونے کی وجہ سے وہ پوری آسٹریلوی حکومت کو فارغ کر دینے کا اختیار بھی رکھتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...