اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹور ز پر غیر معیاری گھی اور تیل کی فروخت کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت میں عدالت نے یوٹیلیٹی حکام اور ایڈیشنل اٹارنی کے توسط سے 1300ٹن غیر معےاری خوردنی گھی و تیل بارے پاکستان سٹنڈرڈ کوالٹی کنٹرول (PSQC) سے 10روز میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے قرار دےا کہ رپورٹ آنے کے بعد مذکورہ گھی و تیل کی فروخت ےا تلف کرنے کا فی©صلہ کےا جائے گا۔ عدالت نے ا جینو موتو سالٹ ، ٹیٹرا پیک ۔ پلاسٹک پاﺅچ اور پلاسٹک کی بنی ہوئی پانی کی بوتلوں پر بھی نوٹس لیتے ہوئے دس روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ جبکہ گھی اور تیل بنانے والی کمپنیوں اور ٹیسٹنگ لیباٹریز کی تعداد بین الاقوامی معےار کے مطابق تےاری کے طریقہ بارے بھی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیئے ملتوی کردی ہے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں اپنے اداروں پر اعتماد ہے مگر انسانی حقوق کی خلاف ورزی برادشت نہیں کرسکتے،غیر معیاری گھی کے استعمال کی وجہ سے بچوں میں بھی دل کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔یہ لوگوں کی صحت کا ایشو ہے عدالت غیر معےاری اشےاءفروخت کرنے کی ہرگزاجازت نہ دے گی۔بروز منگل چیف جسٹس مےاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل سہیل محمود ، یوٹیلیٹی کے وکیل مصطفےٰ رمدے ودیگر عدالت میں پیش ہوئے ، انہوں نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے عدالت کو بتاےا کہ دو گھی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کےا گےا ان کا سٹاک اٹھا لےا گےا ہے، اب تمام برانڈڈ آئٹم فروخت ہورہے ہیں ، اس وقت بلوچستان اور چترال میں 700ٹن اور دیگر ملک بھر میں 600ٹن غیر معےاری گھی اور تیل کا سٹاک کا امکان ہے ان کی فروخت کوالٹی رپورٹ آنے تک روک دی گئی ہے ۔ معےار کو بہتر بنانے کے لیئے ایس او پیز بنائے گئے ہیں ۔ ڈائریکٹر یوٹیلیٹی سٹورز محمد یاسین نے عدالت کو بتاےا کہ رولز 2011، Aکے تحت سالانہ سیمپلنگ کی جاتی ہے (سرپرائز چیکنگ کے علاوہ )یہ ہی مانیٹرنگ کا طریقہ کار ہے ہماری اپنی لیباٹری ہے آخری سیمپل جو لیئے گئے ان میں 50کمپنیوں کے سمپل معےاری نکلے‘ یوٹیلیٹی سٹورز کی 108 اشےاءکی چیکنگ کی گئی، ریجنل منیجرز اور سپروائرز کی تربیت کا پروگرام شروع کےا گےا ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جو زمینی حقائق ہیں ، بہتر ہوگاوہ بتائیں ، رپورٹس والی تھیوری مت بتائیں ،چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سنا ہے نمک کی قسم اجینو موتو انسانی صحت کے لئے شدید نقصان دہ ہے،اجینو موتو نمک کے استعمال سے دل کے امراض اور بلڈ پریشر سمیت الرجی میں اضافہ ہورہا ہے انہوں نے ہدایت کی کہ پاکستان کوالٹی کنٹرول ریسرچ کرکے اجینو نوتو کے بارے میں رپورٹ جمع کرائے۔ جب تک عدالت کی تسلی نہیں ہو جاتی تب تک گھی اور تیل کی فروخت روک لی جائے ، کوالٹی کنٹرول کی رپورٹ آنے کے بعد یوٹیلٹی سٹورز کے گھی اور تیل کو تلف ےا فروخت کرنے کے بارے میں فیصلہ کرینگے۔