اسلام آباد( رستم اعجاز ستی /نامہ نگار) قومی احتساب بےورو( نےب) نے سابق صوبائی وزےر شرجےل مےمن، سابق سربراہ کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور سابق ممبر بورڈ آف رےونےو کو ملک مےں واپس لانے کےلئے وزارت داخلہ کو مراسلہ ارسال کر دےا ہے، نےب ذرائع کے مطابق اختےارات کے ناجائز استعمال،چائنہ کٹنگ اور اربوں روپے کی بد عنوانی کے الزامات کے تحت نےب سابق صوبائی وزےر شرجےل مےمن، کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈی جی منظور قادر عرف منظور کاکا اور سابق ممبر بورڈ آف رےونےو شاہ زر شمعون کےخلاف انکوائری کر رہا ہے تاہم تےنوں ملزمان بےرون ملک فرار ہےں، ذرائع کے مطابق منظور قادر اور شاہ زر شمعون کےخلاف نےب کو ابتدائی انکوائری مےں ٹھوس شواہد ملے ہےں جسکے بعد فےصلہ کےا گےا ہے کہ ملزمان کو ملک مےں واپس لاےا جائے اور انکے خلاف احتساب عدالت مےں رےفرنس دائر کےا جائے جبکہ شرجےل مےمن کےخلاف نےب احتساب عدالت مےں رےفرنس دائر کر چکا ہے، نےب ذرائع کے مطابق تےنوں ملزمان کی گرفتاری اور انہےں واپس لانے کےلئے وزارت داخلہ کو مراسلہ ارسال کر دےا گےا ہے جنہےں وطن واپس لا کر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
نیب نے شرجیل میمن،منظور قادر، شاہ زر شمون کو ملک واپس لانے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا
Jan 25, 2017