ملہال مغلاں ( نامہ نگار) میجر (ر) طاہر اقبال ایم این اے کی نیشنلٹی کا ریکارڈ چیک کروایا جائے وہ ہر دو تین مہینے بعد امریکہ یاترا کرتے ہیں ۔ انجمن تحفظ حقوق شہریاں کے صدر خالد حمید نے علاقہ لنڈی پٹی میں کوئی بڑا پراجیکٹ نہ دینے اور ہمیشہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے معاملات کی شدید الفاظ میں مذمت کی انہوں نے مزید کہاکہ گذشتہ چار سالوں سے سوہاوہ چکوال روڈ کی تعمیر میں طوالت ایم این اے کی کارکردگی کا پول کھول رہی ہے جو بڑے بلند و بانگ دعووں کے ساتھ عوامی خدمت کرتے نظر آتے ہیں۔