چین میں 20 برس بعد 2 بندروں کی پہلی مرتبہ کلوننگ

بیجنگ (اے ایف پی) چین میں پہلی مرتبہ 2 بندروں کی کلوننگ کے ذریعے پیدائش ہوئی۔ چینی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 20 برس قبل بھیڑ کی کلوننگ بھی اسی عمل کے تحت کی گئی تھی۔ سائنسدانوں نے مزید کہا اس عمل سے انسانی بیماریوں کی ریسرچ میں مدد ملے گی۔ اس سے قبل 20 مختلف جانوروں کی کلوننگ کی جاچکی ہے۔ چین میں کلوننگ کے ذریعے پیدا ہونے والے پہلے 2 بندروں کی عمر 6 اور 8 ہفتوں کے درمیان ہے۔ اس عمل کے ذریعے انسانوں کی کلوننگ بھی ہوسکتی ہے۔ یاد رہے چین میں ’’ڈولی‘‘ نامی بھیڑ کی کلوننگ 1996 میں کی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن