تہران (صباح نیوز) جنوب مشرقی ایران میں مکران کے ساحلی علاقوں میں ایرانی بحریہ کی یونٹوں نے فلیٹ مارچ کیا۔ بحریہ کی مختلف یونٹوں کی جانب سے مکران کے سواحل پر یہ مارچ بدھ کی صبح ایران کے آرمی چیف کی موجودگی میں کیا گیا۔ اس موقع پر بیرونی ملکوں کے فوجی اتاشی بھی موجود تھے۔ ایران کی مسلح افواج کی محمدؐ مشترکہ بحری فوجی مشقوں میں مختلف قسم کے مقامی ہتھیاروں کا استعمال اور فوجی توانائیوں اور مہارتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔ یہ دو روزہ فوجی مشقیں ختم ہو گئیں۔ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کوآرڈی نیٹر ایڈمرل سیاری نے کہا ہے مشقی دفاعی توانائی تجربات اور مہارتوں میں اضافے اور علاقائی ممالک کیلئے امن و دوستی کے پیغام کی حامل ہیں۔