عدلیہ مخالف تقریر‘ نہال ہاشمی کی ایک بار پھر غیرمشروط معذرت‘ فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں عدلیہ مخالف تقریر کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر نہال ہاشمی نے عدالت کے روبرو ایک بار پھر غیر مشروط معافی مانگ لی، عدالت نے توہین عدالت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نہال ہاشمی توہین عدالت کیس کی سماعت کی تو نہال ہاشمی نے عدالت سے غیرمشروط معافی مانگ لی جس پر ان کے وکیل کامران مرتضیٰ نے کہا کہ نہال ہاشمی خود کو عدالت کے رحم وکرم پرچھوڑتے ہیں، جسٹس آصف سعید کھوسہ نے غیرمشروط معافی نامے کی تحریرکی جانب توجہ دلائی تو نہال ہاشمی نے اداروں کی عزت کرنے کی بات کرتے ہوئے کہاکہ عدالت کی عزت کیلئے جان بھی حاضر ہے، جس پر جسٹس آصف سعید کھوسہ بولے کہ نہال ہاشمی تو زمین تنگ کرنے لگے تھے، ججز سے متعلق جو مرضی کہیں لیکن ججز کے بچوں سے متعلق بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔

ای پیپر دی نیشن