کراچی ( نیوز رپورٹر) نظام مصطفی پارٹی کے سر براہ حاجی محمد حنیف طیب ‘ سابق ممبر قومی اسمبلی محمد عثمان خان نوری ‘ سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان میاںخالدحبیب ایڈوکیٹ نے ’’ دیر آیددرست آید‘‘ کے مصداق معصوم طالبہ زینب کے سفاک قاتل کی ڈرامائی گرفتاری پر سیکیورٹی اداروں کی کاوشوں اور جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اب جب کہ قاتل گرفتار ہوہی گیاہے تو اُسے عبرت حاصل ہو اور اس طرح کے
دلسوز اور معاشرے کے سماجی نظام کو تہ و بالاکرنے والے واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے ‘ انہوں نے حکومتی انظامی امور صوبائی اور علاقائی نظام میں سقم اور کمزوری پر نظررکھنے کی سفارش کرتے ہوئے کہاکہ اگرمجرموں کو بروقت سزا مل جائے اورمجرم کو فوری طور پر بلا کسی مصلحت کے گرفتار کرلیا جائے تو عوامی احتجاج کی نوبت نہ آئے۔
معصوم زینب کے سفاک قاتل کوسنگسار کیاجائے ‘ حاجی حنیف طیب
Jan 25, 2018