ملتان (این این آئی)ملتان میں بائولے کتے نے حملہ کر کے بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کی8طالبات کو زخمی کر دیا۔ طالبات کوفوری طور پر نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ بائولے کتے کے کاٹنے کی خبر سنتے ہی یونیورسٹی طلباء کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی، حملے میں زخمی ہونے والی طالبات نے بعد ازاں اپنے بیان میں کہا کہ یونیورسٹی کے سکیورٹی اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے، طالبات نے خود بھاگ کر اپنی جان خود بچائی اور اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال پہنچیں۔اس سے قبل بھی طالب علموں نے یونیورسٹی انتظامیہ سے یونیورسٹی میں موجود بائولے کتوں کی موجودگی پر آگاہ کیا تھا لیکن انتظامیہ نے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ کئے۔