کمرمشانی+ میانوالی (نامہ نگاران)کمرمشانی شہر کے محلہ اللہ خیل کا سات سالہ گمشدہ طالب علم رات گئے سکول کے واش روم سے برآمد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ دن غائب ہونے والا سات سالہ طالب علم ایک دن بعد اپنے ہی سکول کی لیٹرین سے برآمد کر لیا گیا سانول ولد محمد حنیف گذشتہ دن سکول سے واپس گھر نہ پہنچا تو والدین کو فکر لاحق ہو گئی لیکن جب بچہ کہیں بھی نہ ملا والدین نے پولیس تھانہ کمرمشانی میں رپورٹ درج کرا دی جس پر ایس ایچ او تھانہ کمرمشانی عمران یعقوب نے ایس آئی محمد خان اور اے ایس آئی اکرم کی زیرنگرانی ایک پولیس پارٹی تشکیل دی جس نے فوراً بچے کی تلاش کا کام شروع کر دیا رات تقریباً ایک بجے جب اس پولیس پارٹی نے سکول کی تلاشی لی تو بچے کو سکول کی بند لیٹرین سے برآمد کر لیا۔ تفتیش پر معلوم ہوا کہ چھٹی سے تھوڑی دیر پہلے بچہ لیٹرین میں داخل ہوا تو باہر سے کسی نے کنڈی لگا دی جس کے بعد سکول کے چوکیدار شہاب علی نے بغیر چیک کئے سکول کی عمارت کو تالا لگا دیا حالانکہ بچے کا سکول بیگ کلاس روم میں ہی پڑا تھا جس پر معصوم سانول خان نے چیخنا چلانا شروع کر دیا کوئی بھی مدد کو نہ پہنچا رو رو کر اسکا برا حال ہو گیا آخر کار رات ایک بجے پولیس نے بچے کو سکول کی لیٹرین سے بازیاب کر کے والدین کے حوالے کر دیا والدین اور اہل علاقہ سماجی رہنما حاجی غلام حسن نیازی ،عصمت اللہ خان ،بلال خان نے جہاں پولیس تھانہ کمرمشانی کو خراج تحسین پیش کیا، وہاں ڈپٹی کمشنر میانوالی شوزب سعید، سی او محکمہ تعلیم میانوالی مہر آفتاب سمیت اعلیٰ حکام سے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول اللہ خیل کمرمشانی کے چوکیدار شہاب علی اور سکول انتظامیہ کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔