شیرگڑھ: پولیس نے بروقت کارروائی کرکے نابالغ جوڑے کی شادی رکوا دی

Jan 25, 2018

شیر گڑھ (نامہ نگار) پولیس نے بروقت کارروائی کرکے نابالغ جوڑے کی شادی رکوا دی۔ گزشتہ روز شیر گڑھ کے موضع بمبیاں میں 11 سالہ ثناء اور 10 سالہ صفدر کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ اطلاع پر فرخ شہزاد ایس ایچ او شیرگڑھ نفری کے ہمراہ پہنچ گئے تقریب یہ کہہ کر رکوا دی کہ قانون میں نابالغ بچی اور بچے کی شادی جرم ہے جسکے تحت کرنے اور کروانے والے کیخلاف فوجداری مقدمہ درج ہوگا جس پر لڑکی اور لڑکے کے ورثا نے باقاعدہ طور پر پولیس کو حلف نامہ لکھ کر دیا کہ جب تک بچے بالغ نہیں ہو جاتے اس وقت تک شادی نہیں کریں گے۔ پولیس کے اس فیصلہ پر مختلف طبقے مختلف آراء دے رہے تھے علاقہ کے علما ونگ کے صدر علماء قاری محمد شریف فریدی نے اپنے بیان میں کہا شرعی طور پر نابالغ کا نکاح تو ممکن ہے باقاعدہ رخصتی یا شادی شریعت میں بھی غلط ہے قانون بھی اسکی اجازت نہیں دیتا موجودہ حالات میں پولیس کا ردعمل درست ہے۔

مزیدخبریں