ملتان (نامہ نگار خصوصی) برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن عالمؒ کے 704ویں سالانہ عرس مبارک کی اختتامی دعا آج کرائی جائے گی، جبکہ عرس مبارک کی اختتامی تقریب سے جماعت اہلسنت پاکستان کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی، خواجہ نصر المحمود تونسوی و دیگر علماء و مشائخ خطاب کریں گے۔