کراچی (نیوز رپورٹر) ممتاز عالم دین علامہ مفتی سید حمزہ علی قادری مختصر علالت کے بعد 70 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مرحوم گزشتہ 15 برس سے جماعت اہلسنت سندھ کے نائب امیر اور 40 برس سے عالمگیر مسجد پاپوش میں خطیب کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ مرحوم نے دو بیٹوں اور ایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے۔ علامہ حمزہ علی قادری کی نماز جنازہ آج (جمعرات) دارالعلوم امجدیہ میں بعد نماز ظہر ہو گی جبکہ تدفین منگھوپیر بابا پر کی جائے گی۔
مفتی حمزہ علی قادری کراچی میں انتقال کر گئے
Jan 25, 2018