ڈاکٹر عاصم کرپشن ریفرنس، نیب کو مکمل دستاویزات فراہم کرنے کا حکم

کراچی (وقائع نگار) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر ملزمان کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت نیب کے گواہ کو مکمل دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے 6 فروری تک ملتوی کردی۔ ریفرنس میں نامزد محمد صفدر، اطہر حسین و دیگر پیش ہوئے جبکہ ڈاکٹر عاصم حسین بیرون ملک میں ہونے کے باعث پیش نہیں ہوسکے۔ عدالت میں نیب کے گواہ حسین پیش ہوئے۔ نیب کے گواہ کی جانب سے نامکمل دستاویزات فراہم کرنے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے نیب کے گواہ کو آئندہ سماعت پر مکمل دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید کارروائی 6 فروری تک ملتوی کر دی۔ احتساب عدالت میں لائنز ایریا ڈویلپمنٹ پروججیکٹ میں 227 سے زائد پلاٹوں کی چائنا کٹنگ سے متعلق سماعت ہونا تھی۔ جج کی عدم حاضری پر 27 جنوری تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن