لاہور سمیت صوبہ خیبر پی کے کے کئی شہروں میں گیس پریشر کی کمی معمول بن گئی

لاہور‘ سرائے عالمگیر (کامرس رپورٹر‘ نامہ نگار) پنجاب ا ور خیبر پی کے کے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت بڑھ جانے سے گھریلو صارفین کے لئے گیس کی قلت مزید بڑھ گئی۔ گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت سمیت دیگر شہروں میں سارا دن ہی گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر رہا۔ گیس کی قلت کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے۔ صبح کے وقت ناشتہ اور دوپہر و را ت کو کھانے کے لئے یا تو ہوٹلوں کا رخ کرنا پڑا یا توانائی کے متبادل ذرائع استعمال کئے گئے۔ سوئی ناردرن گیس کی طرف سے گزشتہ روز بھی کمپریسر استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھا گیا۔ گیس کی قلت کے ساتھ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا، شہروں میں چار گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی گئی۔ سرا ئے عالمگیر میں بجلی کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری۔ طلباء و طالبات کو تعلیمی سرگر میاں جا ری رکھنے میں دشواریوں کا سا منا ہے۔ کئی ایک فیڈر لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں۔ لوگوں کی اکثریت کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے حکو متی دعوے صرف اور صرف کھوکھلے نعروں تک محدود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...