اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے منگل کے روز چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات سے ان کے ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل زبیرمحمود نے پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ اور تربیتی معیار کو سراہا۔ دونوں عسکری قائدین نے کسی بھی خطرے کی صورت میں پاکستان کی فضائی حدود کے تحفظ اوردفاع کے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔