لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کے الزام میں دائر توہین عدالت کی درخواست پر چیئرپرسن اوگرا کیخلاف نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ درخواست میں عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی۔ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق سی این جی کی بندش کے بعد سٹیشن کو پٹرول پمپ میں تبدیل کرنے کی درخواست دی اور تمام تقاضے پورے کرتے ہوئے فیس کی ادائیگی بھی کی گئی لیکن سی این جی سٹیشن کو پٹرول پمپ میں تبدیل نہیں کیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ عدالت نے دادرسی کے لیے معاملہ چیئرپرسن کو بھجوا دیا ابھی تک عدالتی احکامات کی ابھی تک تعمیل نہیں کی جا رہی جو توہین عدالت ہے۔
احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کا الزام، توہین عدالت درخواست میں چیئرپرسن اوگرا کو نوٹس جاری
Jan 25, 2018