اسلام آباد (صباح نیوز) دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف ’’پیغام پاکستان‘‘ کے نام سے جاری متفقہ قومی بیانیہ کی کاپیاں پارلیمان کی دونوں لائبریریوں میں دستیاب نہیں ہیں۔ ’’پیغام پاکستان‘‘ کے ضروری مطالعہ کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس میں سینٹ اور قومی اسمبلی کی لائبریریوں سے معلوم کیا گیا تو حیران کن طور پر قوم کے نمائندوں، ایوانوں کی لائبریریوں اور دیگر شعبہ جات میں قومی بیانیہ کی کاپیاں دستیاب نہ ہو سکیں۔ دہشت گردی و انتہاپسندی کے خلاف پیغام پاکستان کو گذشتہ ہفتے کتابی صورت میں شائع کیا گیا۔ تاہم یہ کتابی قومی بیانیہ سینیٹ قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹس میں تلاش کے باوجود نہ مل سکا۔
’’پیغام پاکستان‘‘ کے نام سے جاری متفقہ قومی بیانیہ کی کاپیاں پارلیمنٹ کی دونوں لائبریریوں میں دستیاب نہیں
Jan 25, 2018