اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان میں تعینات چینی سفیر ژائو جنگ نے کہا ہے کہ پاکستان چین کی خارجہ پالیسی کا اہم مرکز ہے ، پاکستان کے بغیر سی پیک منصوبہ ناممکن ہے ، سی پیک دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کا منصوبہ ہے۔ بدھ کے روز پاک چائنا فرینڈ شپ پارلیمانی گروپ کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر ژائو جنگ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں نجی سیکٹر بھی شامل ہو رہا ہے۔ چین اپنے مغربی حصے کی ترقی کیلئے کوشش کر رہا ہے۔