اڈا دانڑیں(نامہ نگار)کلیم چوک بیٹ چین والا دریائے سندھ کے ادھواڑے میں جنگلی سور شکاریوں کے ہتھے چڑھ گیا مبینہ طور پر پولیس بیٹ چین والا کی نگرانی میں سور کے دنگل کا انعقاد بپھرے سورکے بدحواسی کے عالم میں بھاگنے سے 10 سالہ بچہ دریائے سندھ میں گیا عوامی احتجاج پراعلی افسرا ن کی کاروائی سے بچنے کیلئے تھانہ جھوک اتراء درجن بھر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود 10 سالہ بچے کی لاش دریا سے برآمد نہ کی جا سکی تفصیل کے مطابق کلیم چوک بیٹ چین والا سے ملحق دریائے سندھ کے ادھواڑے سے خطرناک جنگلی سور مقامی افراد کے ہتھے چڑھ گیاجنہوں نے اس کی اطلاع سور اور ریچھوں کے دنگل کا انعقاد کرنے والے شکاری اللہ ڈیوایااوبھیچڑ کو دی جس نے دیگر شکاریوں کے ہمراہ خطرناک سور کو پکڑ کر دریاکے ادھواڑے تماشا کا انتظام کیا جسے دیکھنے کیلئے مقامی دیہاتیوں کی بڑی تعدادجمع ہوگئی جن میں بچے بھی شامل تھے ذرائع کے مطابق سور سور اور کتوں کی لڑائی کا تماشا پولیس چوکی بیٹ چین والا کے انچارج رفیق لُنڈ اور دیگر عملے کی نگرانی میں ہوا دوران تماشا سوربدحواس ہوکر بھاگ کھڑا ہوا تماشائی بھاگ کھڑے ہوئے جبکہ عنایت اللہ ولد عبدالمجید سیوڑہ نامی دس بارہ سالہ بچہ سور کے حملے سے بچاو کے دوران دریائے سندھ میں گر گیا اس کی اطلاع مقامی پولیس اور اعلی افسران کو دی گئی مگر کسی نے اس کا نوٹس نہ لیا۔والدین اور اہل علاقہ کے احتجاج پراسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں مگر 24 گھنٹے سے زائد گزر جانے کے بعد بچے کی لاش دریا سے برآمد نہ ہو سکی ذرائع کے مطابق پولیس کو جب کاروائی کرنی چاہیئے تھی وہ تماشا دیکھتی رہیجب جانی نقصان ہو گیا تو پولیس چوکی انچارج رفیق لُنڈتھانہ جھوک اتراء نے کارروائی ڈالنے کیلئے اللہ ڈیوایا ابھیچڑ درجن بھرنامزد اور درجنوں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔