لاہور(نامہ نگار) انویسٹی گیشن ہیڈکواٹرز میں بچوں کے ساتھ زیادتی کی روک تھام اور ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے جینڈر بیسڈ وائلنس سیل " تشکیل دے دیا گیا۔ جسٹس لاہورہائی کورٹ یاور علی کے حکم پرقلعہ گجر سنگھ انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج رحمت علی کی سربراہی میں نیا سیل تشکیل دینے کے لیے اجلاس ہوا ۔ سیل میں 12سب انسپکٹر تعینات کئے گئے ہیں اورہر ڈویژن میںایک سب انسپکٹرمیل،ایک سب انسپکٹر فی میل ،ایک لیڈی ہیڈ کانسٹیبل اور2لیڈی کانسٹیبل تعینات کی گئی ہیں۔
انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں ’’جینڈ ر بیسڈ وائلنس سیل‘‘ تشکیل دیدیا گیا
Jan 25, 2018